عدالت نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملز م کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

عدالت نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملز م کو پانچ روزہ جسمانی ...
عدالت نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملز م کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی کے کے حوالے کردیا ۔شہر قائد میں ایف آئی اے نے لڑکی کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے والے ملزم کو جوڈیشل شرقی کی عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں جج نے ملزم سلیم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ملزم لڑکی کو سوشل میڈ یا پر ذاتی ویڈ یو اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ایف آئی اے نے گزشتہ روز ماڈل کالونی میںکارروائی کر کے ملزم سلیم کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب وہ رقم لینے آیا تھا ۔لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مزید : کراچی