مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق

مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق
مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔

دنیا نیوز کے مطابق سوامی نگر مصری شاہ میں جاوید نامی شہری کے گھر گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی ز د میں آکر تین بہنیں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں ۔ مرنے والی لڑکیوں کی شناخت 7سالہ صباء، 4سالہ عیشاءاور 2سالہ طیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو ہسپتال جا کر دم توڑ گئیں ۔

لیگی سینیٹر اور عمران خان کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلکاروں اور ریسکیو کے جوانوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں تاہم بچیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید : لاہور