اسلام آباد:گاڑیوں کی رجسٹریشن،جعلی این او سی جاری کرنے والا وزارت داخلہ کا سابق سیکشن افسر گرفتار

اسلام آباد:گاڑیوں کی رجسٹریشن،جعلی این او سی جاری کرنے والا وزارت داخلہ کا ...
اسلام آباد:گاڑیوں کی رجسٹریشن،جعلی این او سی جاری کرنے والا وزارت داخلہ کا سابق سیکشن افسر گرفتار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے جعلی این او سی جاری کرنے کے معاملہ پر وزرات داخلہ کے سابق سیکشن افسر شہادت علی بنگش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم کو ایف آئی اے کے ایس آئی یو ونگ نے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سابق افسر کو بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی کو جعلی این اوسی جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نے 2012 ء سے لیکر 2014 ء کے دوران 66 افراد کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے این او سی جاری کیے۔

مزید : اسلام آباد