آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں عمر اکمل 3ہزار رنز مکمل نہ کر سکے

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں عمر اکمل 3ہزار رنز مکمل نہ کر سکے
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں عمر اکمل 3ہزار رنز مکمل نہ کر سکے

  

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں عمر اکمل 3ہزار رنز مکمل نہ کر سکے ۔پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار تھاتاہم وہ 39رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اور اس میچ میں بھی یہ اعزاز اپنے نام نہ کر سکے ۔اب عمر اکمل کو تین ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 13رنز درکار ہیں جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے۔ گرین شرٹس کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔ عمراکمل نے 2009میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 113 میچز میں 2948 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 2 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

مزید : کھیل