دوسرا ون ڈے ،بھارت نے انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،بھارت نے انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دیدی
دوسرا ون ڈے ،بھارت نے انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دیدی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دیئے گئے 382رنز کے پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگ کھیلی لیکن بد قسمتی سے صرف 366رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور محض 15رنز سے شکست سے دوچار ہو گئی ۔انگلینڈ نے 8وکٹیں گنوا کر 366رنز بنائے جس میں مورگن 102رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جیس روئے 82،موئن علی 55، جوئے روٹ 54رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بھارت کی جانب سے ایشون نے تین اور بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کمار اور جدیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انڈیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 381رنز بنائے جس میں یوراج سنگھ نے 150رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی جبکہ دھونی نے 134رنز بنائے اور یادیو نے 22رنز کی اننگ کھیلی ۔ بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا راہول 5،دھون 11اور کپتان ویرات کوہلی 8سکور پر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے چار جبکہ پلنکٹ نے 2کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔

مزید : کھیل