پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور کا غیر قانونی شکار کرنے میں مصروف

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور کا غیر قانونی شکار کرنے میں ...
پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور کا غیر قانونی شکار کرنے میں مصروف

  

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک ا نصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور اور ہرن کا غیر قانونی شکار کھیلنے میں مصروف ہیں۔نجی ٹی وی ابتک نیوز کے مطابقپی ٹی آئی نے قطری شہزادوں کوتلورکے شکارکالائسنس دینے پرشدیدتنقیدکا نشانہ بنایا تھا۔

مگر اب تنقید کرنے والی تحریک انصاف کے نمائندے نے خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تلور کا شکار کرنا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ تلور کے شکار کیلئے ایک خاص عرصہ کیلئے لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔جس میں شکار کرنے والے خاص تعداد کے اندر نایاب پرندے تلور کا شکار کرسکتے ہیں۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان