لیگزمبرک کی شہزادی اور شہزادے میں علیحدگی ہوگئی

لیگزمبرک کی شہزادی اور شہزادے میں علیحدگی ہوگئی
لیگزمبرک کی شہزادی اور شہزادے میں علیحدگی ہوگئی

  

لیگزمبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک لیگزمبرگ کی شہزادی 31سالہ ٹیسے نے اپنے خاوند30سالہ شہزادہ لیوس سے طلاق لینے کا اعلان کردیا ، یہ ایک دہائی سے بھی زائدعرصہ میں یورپی شاہی خاندان میں ہونیوالی پہلی طلاق ہے ، دونوں 12سال سے اکٹھے تھے اور 10سال پہلے شادی کرلی ، ان کے دوبیٹے پیداہوئے ، بڑے بچے کی عمر 10سال ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیگزمبرگ کے بادشاہ کے تیسرے صاحبزادے شہزادہ لیوس نے اپنے بڑے بیٹے کی پیدائش کے 6ماہ بعد ستمبر 2006ءمیں شادی کی تھی ، جوڑا لندن میں اپنے بچوں کیساتھ مقیم ہے جبکہ شہزادی کی طرف سے باضابطہ طورپر جاری ہونیوالے بیان میں انہوں نے کہاکہ’طلاق نہایت تکلیف دہ ہے ‘ لیکن وہ ہمیشہ اپنے دونوں بچوں کیلئے بطور والدین ہمیشہ ایک ہی رہیں گے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس