پاکستان کو محمد عامر کا گراﺅنڈ سے باہر جانا مہنگا پڑگیا،متبادل فیلڈر محمد نواز نےہینڈز کومب کا آسان کیچ چھوڑدیا

پاکستان کو محمد عامر کا گراﺅنڈ سے باہر جانا مہنگا پڑگیا،متبادل فیلڈر محمد ...
پاکستان کو محمد عامر کا گراﺅنڈ سے باہر جانا مہنگا پڑگیا،متبادل فیلڈر محمد نواز نےہینڈز کومب کا آسان کیچ چھوڑدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی کھلاڑی پیٹر ہینڈ کومب کو پاکستانی فیلڈر نے ایک اور موقع دیدیا۔تیسرے ون ڈے میچ کے دوران محمد عامر کا پاکستان کو گرائوند سے باہر جانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ان کی جگہ متبادل فیلڈر محمد نواز نے جنید خان کی بال پر14ویں اوور کی 5 ویں گیند پر پیٹر ہینڈز کومب جو کہ اس وقت 10رنز پر کھیل رہے تھا کاایک آسان کیچ چھوڑ دیا ۔

یاد رہے محمد نواز کو فیلڈ نگ کیلئے محمد عامر کی جگہ جو کہ اپنا باﺅلنگ سپیل ختم ہونے کے بعد آرام کی غرض سے گراﺅنڈ سے باہر گئے تھے کی جگہ پر بلایا گیا تھا۔قبل ازیں ہینڈز کومب کو پہلا موقع اس وقت ملا جب جنید خان کی بال پر وہ کیچ آﺅٹ ہوگئے تھے مگر وہ نو بال نکلی۔

پرتھ ون ڈے ،264رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری،دو کھلاڑی آوٹ ،لائیو اپ ڈیٹس دیکھئے

مزید :

کھیل -