انگوٹھی کی طرح تسبیح بھی تحفے میں ملی ہے :عمران خان

انگوٹھی کی طرح تسبیح بھی تحفے میں ملی ہے :عمران خان
انگوٹھی کی طرح تسبیح بھی تحفے میں ملی ہے :عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کے ہاتھ میں انگوٹھی کے بعد اب تسبیح کا بھی بہت چرچا ہو رہاہے ،وہ پاناما لیکس کی سماعت کے دوران اپنے ہاتھ میں ایک تسبیح پڑھتے رہتے ہیں جس کے بارے میں میڈ یا میں بھی کافی خبریں نشر ہوئی تھیں ۔عمران خان کاکہنا ہے کہ انگوٹھی کی طرح یہ تسبیح بھی تحفے کے طور پر ملی ہے ۔

شیخ رشید کے خلاف بیان پر خواجہ سعد رفیق نے شرمندگی ظاہر کردی

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کے موقع پر عمران خان نے بتا یا کہ انگوٹھی کی طرح تسبیح بھی تحفے میں ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تسبیح ولید اقبال مولانا رومی کے مزار سے لے کر آئے اور مجھے تحفے کے طور پر دی ۔میڈ یا ٹاک سے قبل عمران خان بھی قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے جبکہ اس دور خواجہ سعدرفیق نے میڈ یا سے گفتگو کی ۔انتظار کے ان لمحات میں وہاں موجود وکلا اور دیگر لوگوں نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے پنکی پیر نی نامی خاتون کی جانب سے تحفے میں دی ہوئی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہوتی ہے ۔

مزید : اسلام آباد