مصری حکومت نے سابق فٹبالر محمد ابوتریکہ کو دہشتگرد قرار دیدیا

مصری حکومت نے سابق فٹبالر محمد ابوتریکہ کو دہشتگرد قرار دیدیا
مصری حکومت نے سابق فٹبالر محمد ابوتریکہ کو دہشتگرد قرار دیدیا

  

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصری حکومت نے سابق فٹبالر محمد ابوتریکہ کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق مصری حکام نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام پر معروف فٹبالراور قومی ٹیم کے رکن محمد ابوتریکہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ۔محمد ابوتریکہ کو اپنے زمانے میں ”دلوں کا شہزادہ“،”جادوگر اور درویش“ جیسے القاب سے نوازا جا چکا ہے۔

صحبت کا اثر ہوگیا ،آسٹریلوی ٹیم نے وہ کام کردیا جس کیلئے پاکستانی پوری دنیا میں مشہور ہیں

دوسری جانب محمد ابوتریکہ کے وکیل کاکہنا ہے کہ حکومت کی کارروائی قانون کے منافی ہے اوران کے موکل کو نہ تو قصور وار ٹھہرایا گیا اور نہ ہی باضابطہ ان کے خلاف کوئی فرد جرم عائد کی گئی ہے تاہم اس حکومتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

یاد رہے مصر میں کسی بھی شخص کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد اس کا پاسپورٹ ضبط کر کے بیرون ممالک سفر پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے جبکہ اثاثے اور جائیداد بھی ضبط کر لی جاتی ہے۔

مزید : کھیل