”ہم جانے والے نہیں،پیچھے کھڑے رہنے والے کھڑے رہیں گے“:خواجہ آصف

”ہم جانے والے نہیں،پیچھے کھڑے رہنے والے کھڑے رہیں گے“:خواجہ آصف
”ہم جانے والے نہیں،پیچھے کھڑے رہنے والے کھڑے رہیں گے“:خواجہ آصف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پھبتی کستے ہوئے کہا کہ ہم جانے والے نہیں ہیں پیچھے کھڑے رہنے والے کھڑے رہیں گے۔2 بیٹسمین ابھی جم کر کھڑے ہیں جبکہ ایک ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد  آصف نے کہا کہ نوازشریف نے قوم سے جووعدے کئے وہ سب پورے کریں گے، عمران خان کی ذہنی صلاحیتیں مفلوج ہوچکی ہیں اور وہ پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بچے کماتے ہیں تو والدین کو پیسے دیتے ہیں،عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرنا غیر آئینی ہے۔

وفاقی وزیر  دفاع کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ بڑی حد تک دورہوگئی ،تمام شعبوں میں ترقی ہورہی ہے ،انشااللہ دسمبرتک ملک سے تمام اندھیرے دورکردیں گے، 2014ءسے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج ہماری معیشت بہت بہتر ہو چکی ہے،  ہماری سٹاک ایکسچینج آج دنیا میں 5 ویں نمبر پر آچکی ہے۔

مزید : قومی