آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا : محکمہ ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فارق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا اور اس دوران پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان تلور کا غیر قانونی شکار کرنے میں مصروف

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: مالم جبہ32، چراٹ14، دیر 12، رسالپور09، لوئردیر06، پاراچنار05، میرکھانی04، پشاور(ائیرپورٹ07، سٹی04)، چترال02، کالام، سیدوشریف، دروش، کوہاٹ01، پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ 06،سیدپور04، گولڑہ04، بوکڑہ01)، راولپنڈی، سرگودھا05، مری، کامرہ03، منگلا02، منڈی بہاﺅالدین01، کشمیر: راولاکوٹ06، مطفرآباد04، گڑھی دوپٹہ02ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ13انچ، مری، کالام01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: قلات، گوپس منفی08، مالم جبہ منفی07، سکردو، استور منفی 06، کالام، مری، راولاکوٹ، بگروٹ منفی05، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات