قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،ٹیم بغیر ٹرافی کے کراچی پہنچ گئی

قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،ٹیم بغیر ٹرافی کے کراچی پہنچ گئی
قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا،ٹیم بغیر ٹرافی کے کراچی پہنچ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آسٹریلیا کو سیریز میں ہرانے والی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی نہ مل سکی اور ٹیم بغیر ٹرافی کے ہی کراچی پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل مینجر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ وننگ ٹرافی دبئی بھیجنا بھول گئے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو خالی ہاتھ ہی وطن واپس لوٹنا پڑا۔ یاد رہے پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔

مزید : کھیل