نئی دہلی : لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درزی کی بیوی نے ملزم کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درزی کی بیوی نے ملزم کیلئے سزائے موت کا مطالبہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پولیس نے کم و بیش 6سو لڑکیوں کو حواس کا نشانہ بنانے والے ملزم سنیل کو دہلی کے اشوک نگر سے گرفتار کر لیا جو درزی کا کام کرتا ہے، ، حقیقت کھلنے پر ملزم کی بیوی بہاونا رستوگی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شوہر کو ان جرائم کی پادا ش میں تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔
لیگزمبرک کی شہزادی اور شہزادے میں علیحدگی ہوگئی
پانچ بچوں کی ماں بہاونا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس کا شوہر ہر وقت ازدواجی تعلقات قائم کرنے کی کوشش میں رہتا تھا اور میرے انکار پر معصوم بچوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتا تھا ۔” غلط حرکات کی مخالفت پر سنیل مجھے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا اور اپنی حوس پوری کرنے کیلئے اکثر اوقات گھر سے بھی بھاگ چکا ہے“۔
خاتون نے انکشاف کیا کہ اس کے شوہر کو کئی بار جیل بھی ہو چکی ہے اور اس کے انہیں کاموں کی وجہ سے تقریباُُ ہر مہینے گھر بھی تبدیل کر نا پڑتا ہے۔