تہران میں 17منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس ہو گئی ،45فائر فائٹرز سمیت 75افراد ہلاک

تہران میں 17منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس ہو گئی ،45فائر فائٹرز سمیت ...
تہران میں 17منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد زمین بوس ہو گئی ،45فائر فائٹرز سمیت 75افراد ہلاک

  

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں 17منزلہ عمارت آتشزدگی کے بعد زمین بوس ہونے سے 45فائر فائٹر ز سمیت 75افرادہلاک ہو گئے۔ 

چینی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں برطانوی سفارت خانے کے قریب واقع17 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد آگ بجانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ پوری بلڈنگ ہی زمین بوس ہو گئی ،عمارت کے ملبے تلے دبنے سے 45فائر فائٹرز سمیت75افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ عمارت پرانی اور خستہ حال تھی جہاں آگ لگنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف تھیں۔ حادثے کے بعد لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں