واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا

واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا
واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا

  

واشنگٹن (اے پی پی)سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو نمونیا کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیاگیا۔بش کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ہفتے کے روز سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایاگیا لیکن انہیں انتہائی نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا.

ڈاکٹرزکی ان کی صحت کی بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ ان کی اہلیہ خاتون اول باربرا بش بھی بدھ کی صبح تھکن اور کھانسی کے باعث ہوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سابق امریکی صدر بش کے ترجمان جم میک گراتھ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر بش کی حالت اب بہتر ہے تاہم انہیں مزید نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

صدر باراک اوباما کاجمعہ کواپنی آخری نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ بش خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں،وہ اور خاتون اول مشل اوباما ان کے لئے دعا گو ہیں،انہوں نے نہ صرف ملک کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں بلکہ میرے اور مشیل کو بھی ان کا مستقل تعاون اور خیر خواہی حاصل ہے۔بش نے1989 سے 1993 تک 41 ویں چیف کمانڈر کے طور پر اپنی خدمات بھی انجام دیں۔

مزید : بین الاقوامی