نوجوان ہدایتکا ر عمر آغا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے فنڈنگ کے منتظر

نوجوان ہدایتکا ر عمر آغا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے فنڈنگ ...
نوجوان ہدایتکا ر عمر آغا صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے فنڈنگ کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوجوان ہدایتکا ر عمر آغا نے پہلے مصری بادشاہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی سے فلم کے شعبے میں گریجوایٹ کرنے والے پاکستانی نوجوان عمر آغا نے تاریخ پر تحقیق کرنے کا فیصلہ کیا جو اسے مصر اور شام کے پہلے بادشاہ صلاح الدین ایوبی کی زندگی کے واقعات کی جانب لے گئی جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ میں فلم بنانے کی بجائے لاہور میں آکر اپنے خیال کو حقیقت کی شکل دینے کا فیصلہ کیا ۔
عمر آغا نے کسی مالی امداد کے بغیر فلم کی کچھ جھلکیاں عکس بند کی ہیں اور اب اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے اور ہالی ووڈہدایتکاروں کی دلچسپی حاصل کرنے کیلئے مالی امداد کے طلب گار ہیں ۔

مزید :

تفریح -