”ہمارے پاس 300 سے زائد سکور بنانے کیلئے اچھا پلیٹ فارم تھا مگر ہم نے موقع ضائع کردیا“محمد حفیظ

”ہمارے پاس 300 سے زائد سکور بنانے کیلئے اچھا پلیٹ فارم تھا مگر ہم نے موقع ضائع ...
”ہمارے پاس 300 سے زائد سکور بنانے کیلئے اچھا پلیٹ فارم تھا مگر ہم نے موقع ضائع کردیا“محمد حفیظ

  

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے پاس 300 سے زائد سکور بنانے کیلئے ایک اچھا پلیٹ فارم تھالیکن ہم نے بدقسمتی سے اس موقع کو ضائع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تیسر ا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب آپ پر ایسا موقع ہو کہ آپ نے تھوڑے سکور کا دفاع کرنا ہے تو سار ا انحصار باﺅلر ز پر ہوتا ہے اور وہ اپنی کوششوں کو ضائع نہیں کرسکتے۔ایک دفعہ آپ نے ایسے موقع کو ضائع کردیا تو سار پریشر آپ پر آجائے گا۔اگلے دو میچز کیلئے ہم بھرپور کوشش کریں گے جیتنے کی ۔ہینڈز کومب کی تعریف کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے اچھا کھیلا ہم نے آﺅٹ کرنے کے چانس ضائع کیے لیکن بالاآخر مجھے اس کو آﺅٹ کرکے اچھا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ لمبے عرصے بعد ٹیم میں آکر اچھا لگ رہا ہے۔ہم پر امید تھے کہ اس ہد ف کا دفاع کرلیں گے اور ہم نے آخر تک اپنی پوری کوشش کی۔حفیظ نے کہاکہ آج آسٹریلیا نے اچھا کھیلا۔ایک موقع تھا جب پاکستان 300 رنز بنا کر آسٹریلیا کو ہرا سکتا تھا مگر ہم 300 کا ہدف نہ دے سکے۔آسٹریلین اننگز کے آغاز کے کچھ اوورز کے بعد و ہ مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں تھے۔یاد رہے آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید : کھیل