وزیراعظم نوازشریف سے بل گیٹس کی ملاقات ، پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی تعریف ، پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار
ڈیوس (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان نوازشریف سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے سویٹزر لینڈ میں ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کاشوں کی تعریف کی ، بل گیٹس نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ آئندہ چند مہینوں کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
چینی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 3سالوں کے دوران ملک میں پولیووائرس کے خاتمے کے حوالے سے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”2017ءپاکستا ن سے پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا “۔
ایران میں آتشزدگی کے بعد 17منزلہ عمارت زمین بوس ، 30فائر فائٹر ہلاک
اس موقع پر وزیرا عظم نوازشریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہی ہیں ۔”پولیو سے پاک اور اپنی نسلوں کیلئے صحت مند پاکستان بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھر پور طریقے سے تماموسائل استعمال کر رہی ہیں “۔