سعودی عرب میں درجنوں پاکستانیوں سمیت 40ممالک کے شہری دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار

سعودی عرب میں درجنوں پاکستانیوں سمیت 40ممالک کے شہری دہشتگردی کے شبہ میں ...
سعودی عرب میں درجنوں پاکستانیوں سمیت 40ممالک کے شہری دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستانیوں سمیت 40ممالک کے شہری دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں میں بتایاگیاکہ 5085مشتبہ افراد انٹیلی جنس اطلاعات پر پکڑاگیا جو اس وقت جیل میں ہیں، کچھ لوگوں کی اپیلیں اور کچھ کے مقدمات زیرسماعت ہیں، باقی ماندہ افراد سے پبلک پراسیکیوشن اور انوسٹی گیشن بیوروکی تفتیش جاری ہے ، گزشتہ چندسالوں کے دوران دہشگردی اور سیکیورٹی کیسز میں 40ممالک کے شہری ملوث پائے گئے ۔

بیان میں بتایاگیاکہ گرفتار ہونیوالوں میں 4254سعودی ، 282یمنی ، 218شامی ، تین امریکی جبکہ فرانس، بیلجیم اور کینیڈا کا ایک ایک شہری شامل ہے ۔ اسی طرح مصرکے 57، سوڈان 29، فلسطین 21، صومالیہ سات، عراق پانچ ، لبنان تین ، مراکش دو ، اردن 19، موریطانیہ دو ، متحدہ عرب امارات دو، بحرین 10، قطر دو اور لیبیا اور الجیریا کا ایک ایک شہری شامل ہے ۔

مشتبہ ملزمان میں ایک چینی ، تین فلپائنی ، 19بھارتی ، سات افغانی ، 68پاکستانی، چھ ایرانی ، چار ترک ، چار بنگالی اور ایک کرغیزستان کا شہری بھی شامل ہے ۔ اسی طرح چاڈ، ایتھوپیا، نائجیریا، مالی ، انگولا ، برکینہ فاسواور جنوبی افریقہ کے مشتبہ شہری بھی زیرحراست ہیں۔

یہ بھی واضح کیاگیاہے کہ زیرحراست افراد آڈیوذرائع سے مشتبہ افراد اپنے اہلخانہ اور رشتہ داروں کیساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا