آسٹریلیا کی کمزور ٹیم سے پاکستان کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم ہار گئی :رمیز راجہ

آسٹریلیا کی کمزور ٹیم سے پاکستان کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم ہار گئی :رمیز ...
آسٹریلیا کی کمزور ٹیم سے پاکستان کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم ہار گئی :رمیز راجہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے آسٹریلیا کی سب سے کمزور ٹیم سے پاکستان کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم ہار گئی کیونکہ پاکستان پلاننگ کر کے عملدرآمد نہیں کرتا ۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے چار نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جبکہ پاکستان نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کے آخری 10اوورز میں پاکستانی ٹیم نے 50سکور کیے ،اس طرح کی پرفارمنس سے آپ کیا امید کر سکتے ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ پچھلے میچوں میں اسپنرز نے اچھی باﺅلنگ کی لیکن آج گیند سپن نہیں ہو رہا تھا اور آسٹریلیا اس بات کو سمجھ گئی تھی اس لیے انہوں نے اسپنرز کو جارحانہ طریقے سے کھیلا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اتنے عرصے سے آسٹریلیا میں کھیل رہی ہے ،ہم ایک میچ میں سیکھ کر جیت جاتے ہیں اور پھر دوبارہ وہ غلطیا ں کر کے ہار جاتے ہیں ۔رمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا نے پاکستانی اسپنرز کو کھیلنے کے لیے نیٹ سیشن کیے ،ویڈیوز دیکھیں اور پچ کو سمجھا اس لیے انہیں کامیابی حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو مسلسل بہترین کھیلنے کے لیے تکنیکی طور پر مضبوط ہونا ہو گا ۔

مزید : کھیل