’ہم نے دوپہر کے بعد پاکستانی ٹیم کیخلاف یہ ایک کام کیا تھا‘ آسٹریلوی کپتان نے اندر کی بات بتادی

’ہم نے دوپہر کے بعد پاکستانی ٹیم کیخلاف یہ ایک کام کیا تھا‘ آسٹریلوی کپتان ...
’ہم نے دوپہر کے بعد پاکستانی ٹیم کیخلاف یہ ایک کام کیا تھا‘ آسٹریلوی کپتان نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہم نے دوپہر کے بعد بہت اچھی باؤلنگ کی اور  پاکستانی ٹیم کو 260 رنز تک محدود کردیا جب لگ رہا تھا کہ 320 رنز بن سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ سمتھ کا کہنا تھا کہ قسمت ہمیشہ مدد کرتی ہے،پیٹر ہینڈز کومب نے بہت اچھی بیٹنگ کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔وہ اپنی ٹیسٹ کرکٹ والی فارم کو لیکرچل رہا ہے۔بالکل بھی نہیں لگا کہ وہ خراب یہ اپنی جگہ سے ہٹ کر کھیل رہے ہیں۔کینگروز قائد نے مزید کہا کہ مجھے بیٹنگ کرنا اور سکور بنانا بہت پسند ہے،یہ میرے لئے بہت اچھی بات ہے کہ میں نے ایک اور سنچری سکور کی ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے آپ میں یہ سب کرنے کی ٹھان لیتے ہیں تو یہ بہترین موقع ہوتا ہے کر گزرنے کا ۔واضح رہے سمتھ نے تیسرے ون ڈے میں ناقابل شکست سنچری سکور کی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کیا۔

مزید :

کھیل -