بیٹنگ نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی :محمد یوسف

بیٹنگ نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی :محمد یوسف
بیٹنگ نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی :محمد یوسف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )قومی ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن تھی اور بیٹنگ نے بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جس طرح بابر اعظم نے پرفارم کیا اس سے لگ رہا تھا کہ آج 3سو سے زائد رنز بنیں گے لیکن نیچے آنے والے کھلاڑیوں نے پرفارم ہی نہیں کیا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سینئر کھلاڑیوں پر انحصار کرتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں الٹا حساب چل رہا ہے ،سینئرز کی جگہ جونیئرز کھلاڑی پرفارم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی نئی ٹیم پر ابھی تک پرانی ٹیم والا اثر ہے ،اگر ٹاپ آرڈر ناکام ہو جائے تو مڈل آرڈر اور نیچے آنے والے بلے باز سارا الزام اوپر والے کھلاڑیوں پر لگا دیتے ہیں ،اب کرکٹ تبدیل ہو گئی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو کھیلنا پڑتا ہے اور اپنی غلطیوں کو دوسروں پر ڈالنے سے کام نہیں چلتا ۔محمد یوسف نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے پاکستانی کھلاڑیوں کو گیم کے بارے میں بہت زیادہ نہیں پتہ ہوتا ،یہ بس آتے ہیں اور کھیلنا شروع کردیتے ہیں،منصوبہ بندی کہیں نظر نہیں آتی ۔

آسٹریلیا کی کمزور ٹیم سے پاکستان کی مضبوط سمجھی جانے والی ٹیم ہار گئی :رمیز راجہ

مزید : کھیل