ہمارے نقطہ نظر سے وزیر اعظم والا معاملہ بند ، مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت پیش کردیے ، کچھ پیر کو پیش کردیں گے: مصدق ملک

ہمارے نقطہ نظر سے وزیر اعظم والا معاملہ بند ، مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت ...
ہمارے نقطہ نظر سے وزیر اعظم والا معاملہ بند ، مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت پیش کردیے ، کچھ پیر کو پیش کردیں گے: مصدق ملک

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے نقطہ نظر سے وزیر اعظم والا معاملہ تو بند ہوگیا ہے، مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت پیش کردیے ، کچھ پیر کو پیش کردیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایک پائی کی منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے،ہمارے نقطہ نظر سے وزیر اعظم والا معاملہ تو بند ہوگیا ہے،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے، پیسے کی تمام منی ٹریل عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جتنے بھی الزام لگائے کسی کا ثبوت پیش نہیں کیا، تحریک انصاف نے کہا کہ پیسے کی منی ٹریل نہیں ہے، ثبوت ندارد، تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے جھوٹ بولا،ثبوت ندارد، تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے کرپشن کی ہے ثبوت ندارد یہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف سے بل گیٹس کی ملاقات ، پولیو کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشوں کی تعریف ، پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

انہوں نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ کے کیس میں کچھ ثبوت پیش کردیے ، کچھ پیر کو پیش کردیں گے،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہے، سوال کیا جارہا ہے کہ باپ بیٹی کو تحفہ کیسے دے سکتا ہے،مفروضے اور اخباری تراشے عدالت میں قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید : قومی