پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 14 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 14 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پی ایس ایکس میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 14 پوائنٹس پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے رجحان کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار 14 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کی خوب دلچسپی رہی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 372 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 49 ہزار 14 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 کروڑ 85 لاکھ 48 ہزار 420 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 16 ارب 22 لاکھ 68 ہزار 911 روپے رہی۔
پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر آج 409 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 274 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 118 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو مستحکم رہی۔

مزید :

بزنس -