دبئی میں 250 کلو سونا آپ کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ جانئے

دبئی میں 250 کلو سونا آپ کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ جانئے
دبئی میں 250 کلو سونا آپ کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ جانئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی شاپنگ فیسٹیول کی تشہیر کیلئے اس ویک اینڈ پر دبئی کے ایک بڑے شاپنگ مال میں 250 کلو سونے کی نمائش منعقد کی جارہی ہے جس کی قیمت 35 ملین درہم ہے۔

گلف نیوز کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سونے کی نمائش کل (جمعہ کو ) مال آف ایمریٹس میں منعقد کی جائے گی۔انتظامیہ نے نمائش کامیاب بنانے کیلئے میڈیا سے بھرپور کوریج کی درخواست کی ہے جبکہ عام شہریوں کو بھی نمائش میں شریک ہونے اور مہنگے زیورات کے ساتھ سیلفیاں بنا کر آن لائن پوسٹ کرنے کی بھی دعوت دے دی ہے۔

17 سالہ بچہ جس کی ماہانہ آمدنی 30 لاکھ روپے ہے، اب لوگوں کو بھی پیسے کمانے کا راز بتادیا

جمبو گروپ میں اومنی چینل کے سربراہ ندیم خانزادہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سونے کی نمائش کا آئیڈیادبئی شاپنگ فیسٹیول ( ڈی ایس ایف) اور ایمریٹس گولڈ ریفائنری کے ساتھ شیئر کیا جس کے بعد وہ یہاں نمائش لگانے پر رضا مند ہوگئے اور ساتھ ہی سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شاپنگ مال تک سونے کی بحفاظت ترسیل یقینی بنائی جا سکے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس