دنیا کا سب سے خطرناک ہتھیار جو دشمن فوج کو اپنی جگہ سے ہلنے کا بھی موقع نہ دے اور جنگ کا فیصلہ ہوجائے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں جدید سے جدید تر ہتھیار بنانے کی دوڑ لگی ہے۔ گزشتہ دنوں روس کی طرف سے خطرناک ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کا تجربہ کیا گیا جو ہر قسم کے میزائل اور جنگی جہاز کو فضاءمیں ہی نابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اب امریکہ کی طرف سے ایک ایسا ہولناک ہتھیار تیار کرنے کی خبر آ گئی ہے کہ جان کر ہی دنیا دہل جائے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک ہتھیار کسی ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے لیکن چلائے جانے پر کوئی نشان تک نہیں چھوڑتا۔ یہ ایک برقی مقناطیسی طاقت کا حامل ہتھیار ہے جو آن کی آن میں پورے کے پورے شہر کو مفلوج کرنے، اس کے کمپیوٹر سسٹمز سمیت ہر چیز کو ناکارہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن نہ تو یہ ہتھیار چلائے جانے سے کوئی آواز پیدا ہوتی ہے اور نہ اس کی تباہ کاری کے بعد اس ہتھیار کے چلائے جانے کا کوئی نشان باقی رہتا ہے۔
امریکہ کے سب ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور! روس نے ایسے خطرناک ترین ہتھیار کی ویڈیو جاری کردی کہ امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی
رپورٹ کے مطابق امریکہ کا یہ برقی مقناطیسی بم تمام تر کمیونیکیشنز اور ڈیفنس کے تمام نظام انتہائی موثر طریقے سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس سے کوئی فزیکل تباہی نہیں ہوتی۔ امریکی فوج کی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں اس ہتھیار کو دشمن کے شہروں پر استعمال کرنے کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ ہتھیار دشمن کے شہروں کو تباہ کیے بغیر ان کے تمام تر سسٹمز کو ناکارہ بنا کر وہاں زندگی مفلوج کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد اس شہر میں موجود اس کی کوئی فوجی یا سول تنصیب کام کرنے کے قابل نہیں رہے گی۔ امریکہ کی طرف سے یہ ہتھیار استعمال کرنے پر دشمن کو ہلنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی اور جنگ کا فیصلہ ہو جائے گا۔