’میری رگوں میں اس کا خون دوڑتا ہے۔۔۔‘ 2 سال کے تعلق کے بعد نوجوان لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں ایسی بات پتہ لگ گئی کہ واقعی دنگ رہ گئی، اس کا کوئی رشتے دار نہ تھا بلکہ۔۔۔

’میری رگوں میں اس کا خون دوڑتا ہے۔۔۔‘ 2 سال کے تعلق کے بعد نوجوان لڑکی کو ...
’میری رگوں میں اس کا خون دوڑتا ہے۔۔۔‘ 2 سال کے تعلق کے بعد نوجوان لڑکی کو اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں ایسی بات پتہ لگ گئی کہ واقعی دنگ رہ گئی، اس کا کوئی رشتے دار نہ تھا بلکہ۔۔۔

  

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں 9سال قبل ایک اجنبی شخص نے ایک لڑکی کو خون کا عطیہ دے کر اس کی جان بچائی۔ گزشتہ دنوں لڑکی کو اس شخص کے بارے میں علم ہوا تو وہ دنگ رہ گئی کہ وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود اسی کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ وہ گزشتہ دو سال سے رہ رہی تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لین ژیاﺅفین نامی اس لڑکی کو 2008ءمیں خون کی ضرورت پڑی۔ کسی نامعلوم شخص نے اسے اپنا خون دے کر اس کی جان بچائی۔گزشتہ دنوں اس کے بوائے فرینڈ لیان ژی شینگ نے اسے مذاق میں کہا تھا کہ ”میں باقاعدگی کے ساتھ خون عطیہ کرتا ہوں، ہو سکتا ہے جس شخص نے 9سال قبل تمہاری جان بچائی تھی، وہ میں ہی ہوں اور میرا ہی خون تمہارے جسم میں دوڑ رہا ہوں۔“ اس پر ژیاﺅ فین نے اپنے اس محسن کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا اور ہسپتال سے اس شخص کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی۔

’ہم نے یہ کام کردیا ہے اس لئے اب واپس سعودی عرب نہیں جاسکتیں‘ 5 سعودی لڑکیاں امریکہ میں منظر عام پر آگئیں، انتہائی شرمناک بات کہہ دی جو کسی بھی مسلمان کا دل دُکھادے

رپورٹ کے مطابق جب ژیاﺅ فین کو ہسپتال سے اس شخص کی معلومات فراہم کی گئیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اسے واقعی لیان ژی شینگ نے خون دیا تھا۔ ژیاﺅ فین کا کہنا تھا کہ ”میں بلیڈنگ ڈس آرڈر کا شکار تھی اور ہسپتال میں میری حالت انتہائی تشویشناک تھی، مجھے 10یونٹ خون کی اشد ضرورت تھی۔ تب مجھے کسی نے خون کا عطیہ دیا اور میری جان بچائی۔ جب میں نے لیان کو یہ واقعہ بتایا تو اس نے مجھے کہا کہ میں باقاعدگی سے خون دیتا رہتا ہوں، ممکن ہے میں نے ہی تمہیں خون دیا ہو۔ اب میں یہ جان کر بہت خوش ہوں کہ اسی شخص نے میری جان بچائی تھی جس سے میں اب محبت کرتی ہوں۔ یہ حقیقت جان کر مجھے ہی نہیں، لیان کو بھی خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس