پی آئی اے نے حویلیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 50لاکھ روپے فی کس امداد ی رقم جاری کرنے کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے حویلیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 50لاکھ ...
پی آئی اے نے حویلیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 50لاکھ روپے فی کس امداد ی رقم جاری کرنے کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے حویلیاں حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے تحت 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ 661چترال سے اسلام آباد 48مسافروں کو لے کر آرہی تھی کہ حویلیاں کے قریب طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں معروف نعت خواں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ بھی سوار تھیں ۔طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءکو ابتدائی طور پر پی آئی اے کی جانب سے پانچ لاکھ روپے فوری امداد کے طور پر تدفین کیلئے جاری کیے گئے تھے ۔تاہم اب پی آئی اے کی جانب سے انشورنس اور امدادی رقوم کی مد میں پچاس لاکھ روپے اداکرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزید : اسلام آباد