2017ءمیں کن ممالک میں سب سے خطرناک قدرتی آفات آنے والی ہیں؟ سائنسدانوں نے سب سے خوفناک پیشنگوئی کردی، جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

2017ءمیں کن ممالک میں سب سے خطرناک قدرتی آفات آنے والی ہیں؟ سائنسدانوں نے سب سے ...
2017ءمیں کن ممالک میں سب سے خطرناک قدرتی آفات آنے والی ہیں؟ سائنسدانوں نے سب سے خوفناک پیشنگوئی کردی، جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیومن سکیورٹی کے سائنسدانوں نے ان ممالک کی ایک فہرست جاری کر دی ہے جن میں 2017ءمیں خطرناک قدرتی آفات آنے والی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ اس”ورلڈ رسک انڈیکس“ میں بتایا گیا ہے کہ کن ممالک میں سب سے زیادہ زلزلے، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات آئیں گی اور کون سے ملک اس حوالے سے رواں سال محفوظ ترین ہوں گے۔ اس انڈیکس میں 171ممالک کی صورتحال بیان کی گئی ہے۔ اس انڈیکس کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک وینواٹا (Vanuatu) کو سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے 15خطرناک ترین ممالک میں تونگا، فلپائن، گوئٹے مالا، بنگلہ دیش، سالومن آئی لینڈز، برونائی دارالسلام، کوسٹاریکا، کمبوڈیا، پاپوانیوگنی، ایل سیلواڈور، ٹیمر لیسٹے، ماریشس، نکاراگوا اور گنی بساﺅ شامل ہیں۔

’13دن کے اندر اندر تیسری جنگ عظیم شروع ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے خطرناک خبر آگئی

انڈیکس میں قطر کو سب سے محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں سب سے کم قدرتی آفات آئیں گی۔ اگلے 14محفوظ ترین ملک بالترتیب مالٹا، سعودی عرب، بارباڈوس، گرینیڈا، آئس لینڈ، بحرین، کریباتی، متحدہ عرب امارات، سویڈن، ناروے، فن لینڈ، سنگاپور، مصر اور اسرائیل ہیں۔ چین اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک بھی کم خطرناک قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سپین، فرانس، ترکی، تیونس اور بیلجیم جیسے سیاحوں میں معروف سمجھنے جانے والے ممالک بھی خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس