آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی ، امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی ، امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی ...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی ، امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی،آرمی چیف

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ ،کراچی میں امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی،فوج حکومتی اداروں ،سندھ پولیس اور سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھے گی۔

آصف زرداری شارٹ کٹ سے سیاستدان بنے ،انہیں سندھ یا پاکستان کے عوام سے دلچسپی نہیں :قادر مگسی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ اور اغوابرائے تاوان کے واقعات میں کمی کوسراہا، امن قائم کرنے کے لیے رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔کراچی دورہ میںآرمی چیف کو کور اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جہاں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزابھی ان کے ہمراہ تھے۔کراچی کی تاجر برادری نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اقتصادی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں گی،عوام کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون قابل دید ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں