لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً صداقت نہیں، حکومت کی تمام تر توجہ بخیریت بازیابی ہے:چودھری نثار

لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً صداقت نہیں، حکومت کی ...
لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً صداقت نہیں، حکومت کی تمام تر توجہ بخیریت بازیابی ہے:چودھری نثار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے، حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی بخیریت بازیابی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے لاپتہ بلاگرزسے متعلق میڈیارپورٹس،سوشل میڈیاپرجاری پروپیگنڈے کانوٹس لے لیا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر بے حسی کا واضح ثبوت ہے،ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی ، امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی،آرمی چیف

انہوں نے کہا ہے کہ بعض عناصرکا غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے،مقدمات قائم کرنے سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں،لاپتابلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں قطعاً کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں