چیف جسٹس نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری داخلہ سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام ایک خط لکھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سیاسی افراد نے یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، قائد اعظم یونیورسٹی 1709 ایکڑ اراضی کی قیمت ادا کرچکی ہے لیکن اس کی 600 ایکڑ زمین پر قبضہ ہوچکا ہے اگر زمین پر قبضہ ہوتا رہا تو یونیورسٹی برائے نام رہ جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس سے یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کا نوٹس لینے اور اراضی واگزار کرانے کی درخواست کی تھی۔چیف جسٹس نے قائد اعظم یونیورسٹی حکام کے خط پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری داخلہ سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : اسلام آباد