شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی تشہیر کیلئے بھارت نہ جانے پر افسوس ہے:ماہرہ خان

شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی تشہیر کیلئے بھارت نہ جانے پر افسوس ہے:ماہرہ ...
شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی تشہیر کیلئے بھارت نہ جانے پر افسوس ہے:ماہرہ خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ انہیں اپنی شارخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس ‘کی تشہیر کیلئے بھارت نہ جانے پر افسوس ہے ۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ماہرہ خان کا کہناتھا کہ جب آپ کسی پراجیکٹ میں اتنی محنت اور دل و جان سے کام کرتے ہیں تو آپ کی خواہش ہوتی ہے اس کا نتیجہ بھی دیکھیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ وہ فلم کی تشہیر کیلئے بھارت نہیں جا سکیں ۔ان کا کہناتھا کہ میں اپنے تمام پراجیکٹس میں بہت محنت سے کام کرتی ہوں لیکن رئیس میرے کیلئے سپیشل ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں شارخ خان نے راج ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی جس دوران انہوں شارخ خان نے آئندہ کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر راج ٹھاکرے نے بھی فلم رئیس کی ریلیز کے راستے کو ہموار بنانے کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی ۔

مزید : تفریح