وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقا ت، پاکستان آنے کی دعوت،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے:نواز شریف

وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقا ت، پاکستان آنے کی دعوت،مسئلہ ...
وزیراعظم کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقا ت، پاکستان آنے کی دعوت،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد نوازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گٹریس سے ملاقا ت کی ہے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھارت نے اپنے رویے سے انکار کا اشارہ دیا ہے۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے-
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گٹریس سے ملاقات ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر   کیہے۔

”آف شور کمپنیاں بنانا غیر قانونی نہیں ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانا غیر قانونی ہے، حقائق متنازعہ ہوں تو عدالت بے بس نہیں“: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اہداف کے حصول میں ہر ممکن مدد جاری رکھے گا ،منصب سنبھالتے ہی آپ کی ترجیحات حوصلہ افزا ہیں ،و21ویں صدی کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلیے نئی قیادت کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ کمشنر برائے پناہ گزین کے طور پر آپ کے کردار کے معترف ہیں ،منصب سنبھالتے ہی آپ سے ملاقات پر خوشی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے بھارت کو بات چیت کی دعوت دی ، بھارت نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے مذاکرات نہ کرنے کا اشارہ دیا،کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے ،اقتصادی تعاون کےلیے سازگار ماحول چاہتے ہیں ،ہم خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کےلیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کردار اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ،اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ تاحال ایفا نہیں کرسکی،ترقی کیلیے کشمیر سمیت تصفیہ طلب تنازعات کا حل ضروری ہے ،کشمیر عالمی سطح پر مسلمہ تنازع ہے ،مسائل کے حل اور تعاون کے بغیر علاقائی ترقی کا ہدف حاصل نہیں ہوسکتا،ہمارا یقین ہے کہ عوامی بہبود معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے ،خطے میں امن اور ترقی جنوبی ایشیاکے عوام کے مفاد میں ہے،ہم خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کےلیے پرعزم ہیں،کشمیریوں کو آزاد شفاف اور غیر جانبدارانہ استصواب کا حق اقوام متحدہ نے دیا،بھارت خطے کے کشیدہ ماحول کو مزید غیر مستحکم کررہاہے ،بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز دبانے کی کوشش کی وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کا معاملہ بھی یو این سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھایا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کادورہ کراچی ، امن برقرار رکھنے کی کوششیں اسی رفتار سے جاری رہیں گی،آرمی چیف
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کیلیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کروں گا ،افغان پناہ گزینوں اور امن مشنز میں پاکستان کے تعاون کے معترف ہیں،اقوام متحدہ کےلیے پاکستان کی معاونت سراہتے ہیں،پاکستان بھارت کشیدگی کے خطے کی سلامتی پر اثرات ہوسکتے ہیں،پاکستان اور بھارت کے مابین مسائل کی حساسیت کو سمجھتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -