سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز  کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا اطلاق 16جنوری سے 3ما ہ کیلئے ہو گا ،اختیارات میں توسی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دورہ کراچی پر موجود ہیں جہاں انہیں رینجرز ہیڈکواٹر میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوائے برائے تاوان کی واقعات میں واضح کمی پر کارکردگی کو سراہا ۔

مزیدپڑھیں:آرمی چیف سے تاجر برادری اور صنعت کاروں کی ملاقات،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ٹھیک نہیں نبھا رہی :تاجر برادری

مزید : کراچی /اہم خبریں