مظہر کاظمی کے خلاف یا پارک لین فلیٹس کی خبر کی کوئی تحقیقات نہیں کر رہے : بی بی سی

مظہر کاظمی کے خلاف یا پارک لین فلیٹس کی خبر کی کوئی تحقیقات نہیں کر رہے : بی بی ...
مظہر کاظمی کے خلاف یا پارک لین فلیٹس کی خبر کی کوئی تحقیقات نہیں کر رہے : بی بی سی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے حوالے سے خبر دینے والے رپورٹر کے خلاف تحقیقات کی خبروں کی تردید کردی ۔

بی بی سی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اطہر کاظمی کے خلاف کسی قسم کی ادارہ جاتی تحقیقات نہیں ہو رہیں اور نہ ہی پارک لین فلیٹس کے حوالے سے شائع شدہ خبر کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔بی بی سی کی جانب سے کہا گیا کہ ’ ہم اپنی صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ پارک لین کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر ہماری ایڈیٹوریل پالیسی کے عین مطابق درست اور جامع ہے‘۔

واضح رہے کہ ایک پاکستانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ لندن فلیٹس کے حوالے سے خبر دینے والے صحافی مظہر کاظمی کے خلاف بی بی سی تحقیقات کر رہا ہے ۔ مظہر کاظمی پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے نہ صرف مولانا فضل الرحمان پر حملہ کیا تھا بلکہ انہوں نے بی بی سی کی اجازت کے بغیر جہانگیر ترین کا انٹرویو بھی کیا اور لندن فلیٹس سے متعلق ان کی اس خبر سے بی بی سی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد صحافی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ خبر کی مکمل تفصیلات پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد