بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی :آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی ...
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی ،پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاہم پاک فوج کے بھر پور جواب نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا ۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، 24گھنٹے میں بھارتی فوج نے جندروٹ ،نکیال سیکٹر ،بڑوھ اورخنجرا ل میں سیز فائر کی کی 5خلاف ورزیاں کیں تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پورجوا ب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقوں پر خاموشی طاری ہو گئی ۔

مزید : راولپنڈی