عمران خان سولو فلائٹ لیتے ہیں،ن لیگ کے وکلا نے پاناما کیس کو مشکوک بنادیا:میر اعجاز حسین جکھرانی

19 جنوری 2017 (19:54)

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سولو فلائیٹ لیتے ہیں،اہم مسائل پر دوسری جماعتوں سے مشاورت نہیں کرتے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزراءکی جانب سے آصف علی زرداری کے خلاف دیے گئے بیانات قابل مذمت ہیں۔ن لیگ کے وکلا نے پاناماکیس کو مزید مشکوک بنادیا ہے،اس کیس سے لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرورہے۔

مزیدخبریں