ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کا حلف، ایسا کام ہوگیا کہ جسم فروش خواتین کی لاٹری لگ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کا حلف، ایسا کام ہوگیا کہ جسم فروش خواتین کی لاٹری لگ گئی
ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارت کا حلف، ایسا کام ہوگیا کہ جسم فروش خواتین کی لاٹری لگ گئی

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی رنگین پارٹیاں مناتے ہوئے گزری ہے، تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کی حلف برداری کے موقع پر امریکہ میں ریکارڈ توڑ فحش پارٹیوں کا اہتمام نہ کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں اہم شخصیات اور وفود امریکہ کا رُخ کررہے ہیں۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قحبہ خانوں نے اس موقع کے لئے خصوصی تیاریاں مکمل کرلی ہیں کیونکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا اختتام ہوتے ہی غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد فحاشی کے اڈوں کا رُخ کرے گی۔

مزیدپڑھیں:جسم فروش خواتین کے بعد محبوبائیں ’کرائے‘ پر حاصل کرنے کی سہولت متعارف، طریقہ ایسا کہ دنیا بھر کے مَردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں روسی صدر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ روسی جسم فروش لڑکیاں دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، جس کے بعد امریکہ میں قحبہ خانوں کے مالکان یہ ثابت کرنے پر تل گئے ہیں کہ اس کام میں دنیا کا کوئی اور ملک امریکیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ریاست نیواڈا کے مشہور قحبہ خانے مون لائٹ بنی رانچ کے مالک ڈینس ہالف کا کہنا تھا ”سب کو پتہ ہونا چاہیے کہ امریکی جسم فروش لڑکیاں بہترین ہیں اور خصوصاً مون لائٹ بنی رانچ کی لڑکیوں کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔ ہماری لڑکیاں ولادی میر پیوٹن کو دو گھنٹے کی خصوصی نشست فراہم کرنے کو تیار ہیں تاکہ دکھاسکیں کہ وہ کس قدر قابل ہیں۔“

دریں اثناءامریکی پولیس صدارتی تقریب حلف برداری کے دن دارالحکومت میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے کئے جانے والے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ پولیس خدشہ ظاہر کررہی ہے کہ دارالحکومت میں لوگوں کی غیر معمولی تعداد کی موجودگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں و مخالفین کے درمیان کشیدگی تصادم کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس