نوسربازوں کی کارروائی، وزیر اعظم کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کردیا

نوسربازوں کی کارروائی، وزیر اعظم کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کردیا
نوسربازوں کی کارروائی، وزیر اعظم کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کردیا

  

خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن) متعدد پولیس فورسز بنانے اور قانون کی حکمرانی کے دعووں کے باوجود پاکستان میں سٹریٹ کرائمز اور نو سربازی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب وزیر اعظم بھی نو سربازوں کے ہتھے چڑھ گئے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیر اعظم نامی بزرگ شہری خوشاب کے ایک بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر باہر نکلا تو پولیس کی وردی میں ملبوس ایک نو سرباز نے اسے گاڑی میں بٹھالیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسے رقم سے محروم کردیا۔ وزیر اعظم نامی شہری نے تھانہ سٹی جوہر آباد میں مقدمہ درج کروادیا ہے جس کے بعد پولیس نے نو سربازوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : جرم و انصاف