بھارت اور متحدہ عرب امارات انتہائی قریب آگئے، ایسا معاہدہ ہوگیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں

بھارت اور متحدہ عرب امارات انتہائی قریب آگئے، ایسا معاہدہ ہوگیا جس کی تاریخ ...
بھارت اور متحدہ عرب امارات انتہائی قریب آگئے، ایسا معاہدہ ہوگیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب ابوظہبی کے ولی عہد سلطنت و متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زائد النہیان بھارت کے دورے پر پہنچ رہے ہیںتو دوسری جانب ان کی آمد سے قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان اہم ترین شعبوں میں متعدد معاہدوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد 26 جنوری کو منعقد ہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے جن معاہدوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں باہمی تعاون، ٹرانسپورٹ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، انوویشن اور میری ٹائم ٹرانسپورٹ میں زرعی و ادارتی تعاون کے شعبے شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں:شیطان کے پجاریوں کا سب سے بڑا اجتماع، اکٹھے ہوکر کیسے خوفناک انداز میں ’پوجا‘ کرتے رہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر

معاہدوں کے تحت بھارت میں روڈ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے کے تحت پورے بھارت میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا۔ میری ٹائم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے کسٹمز اور دیگر قانونی و انتظامی معاملات کو سہل بنایا جائے گا۔ دونوں ممالک میں جاری کی جانے والی میری ٹائم ٹریننگ اسناد کی باہم قبولیت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ اسی طرح بھارت کے چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ اور نئی منڈیوں تک رسائی کے لئے بھی اہم اقدامات متوقع ہیں۔

مزید : بین الاقوامی