’اوہ میرے خدا! پھر سے۔۔۔‘ 20 سالہ لڑکی جو اچانک غائب ہوگئی، اپنی دوست کو آخری لمحے کیا پیغام بھیجا؟ جان کر ہر شہری پریشان ہوجائے

’اوہ میرے خدا! پھر سے۔۔۔‘ 20 سالہ لڑکی جو اچانک غائب ہوگئی، اپنی دوست کو آخری ...
’اوہ میرے خدا! پھر سے۔۔۔‘ 20 سالہ لڑکی جو اچانک غائب ہوگئی، اپنی دوست کو آخری لمحے کیا پیغام بھیجا؟ جان کر ہر شہری پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) لاپتہ افراد کا ذکر ہمارے ہاں تو اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن چار روز قبل امریکی ریاست میسوری سے بھی ایک نوجوان لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی، اور ایسی لاپتہ ہوئی ہے کہ امریکی پولیس اور ایجنسیاں سرتوڑ کوشش کے باوجود تاحال اس کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ ٹونی اینڈرسن اتوار کی صبح چار بجے ایک شراب خانے سے گھر کے لئے روانہ ہوئیں، جہاں وہ پارٹ ٹائم ملازمت کرتی تھیں، لیکن چار بجکر 42منٹ پر غائب ہوگئیں۔ ٹونی اینڈرسن کی قریبی سہیلی رکسانے ٹاﺅنسینڈ نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ٹونی کی جانب سے موصول ہونے والے آخری میسج میں لکھا تھا ”اوہ میرے خدا۔۔۔ مجھے ایک بار پھر روک لیا گیا ہے۔“ رکسانے کا کہنا ہے کہ ٹونی کو اکثر پولیس اہلکار روک لیتے تھے جس کی وجہ سے اس نے لکھا کہ اسے ایک بار پھر روک لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:25 سالہ نوجوان لڑکی جسے ڈاکٹروں نے جینے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا، جاتے جاتے ایسی آخری خواہش بتاگئی کہ پوری دنیا کو رُلادیا، جان کر آپ کیلئے بھی آنسو روکنا مشکل ہوجائے گا


کنساس سٹی پولیس نے پہلے تو یہ تسلیم کرنے سے انکار کیا کہ ٹونی کو اس رات کسی اہلکار نے روکا تھا، تاہم بعدمیں اعتراف کرلیا کہ ایک پٹرول سٹیشن کے قریب اسے روکا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹونی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا تاہم اس کا کہنا تھا کہ پٹرول بہت کم رہ جانے کی وجہ سے وہ لین تبدیل کرنے کی جلدی میں تھی، جس کی وجہ سے غلطی ہوئی۔ پولیس کے مطابق ٹونی کو جانے کی اجازت دے گئی اور اسے روکنے والے اہلکار نے اسے کوئیک ٹرپ پٹرول سٹیشن پر جاتے دیکھا، تاہم اس پٹرول سٹیشن کے بعد گویا وہ غائب ہی ہوگئی اور اب تک اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ اس کے گھر والوں، دوستوں عزیزوں اور جاننے والوں میں سے کسی کو بھی معلوم نہیں کہ وہ کہاں چلی گئی، اور پولیس بھی تاحال کچھ پتہ چلانے میں ناکام ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -