عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی
عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ہر سال درجنوں غیر ملکی بے دھیانی کے ساتھ سڑک پار کرنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں، لیکن بدقسمتی دیکھئے کہ سڑک پر لقمہ اجل بننے والے ان غیر ملکیوں میں سب سے بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔ پاکستانی شہری 32ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کے 30، تیسرے نمبر پر 23 اماراتی شہری اور چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے 13 شہری ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کے حوالے سے سب سے آخری نمبر فلپائن کا رہا، جس کے تین شہری گزشتہ سال کے دوران حادثات میں ہلاک ہوئے۔ گزشتہ سال کے دوران مجموعی طور پر کل 45پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، جبکہ مزید 33 افراد ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے۔

مزیدپڑھیں:شیطان کے پجاریوں کا سب سے بڑا اجتماع، اکٹھے ہوکر کیسے خوفناک انداز میں ’پوجا‘ کرتے رہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر

رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے تمام افراد راہگیر تھے جو سڑک پار کرنے کی کوشش میں کچلے گئے۔ تشویشناک اعدادوشمار کی روشنی میں شارجہ ٹریفک اینڈپٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر آگاہی فراہم کی جارہی ہے، تاکہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اموات کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

مزید : عرب دنیا