ہائی کورٹ :یونیورسٹیوں کے سب کمپیسیز کی منظوری اورضعیم قادری کے اختیار ات کا ریکارڈ طلب

ہائی کورٹ :یونیورسٹیوں کے سب کمپیسیز کی منظوری اورضعیم قادری کے اختیار ات کا ...
ہائی کورٹ :یونیورسٹیوں کے سب کمپیسیز کی منظوری اورضعیم قادری کے اختیار ات کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم 3رکنی فل بنچ نے پنجاب بھر میں قائم مختلف یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی منظوری کا ریکارڈطلب کر لیاہے جبکہ بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کی منظوری کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر سمری بھجوانے پر زعیم حسین قادری کو وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی اور دئیے گئے اختیار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔

بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباءکی طرف سے دائر درخواستوں میںاستدعا کی گئی ہے کہ طالب علموںکے مستقبل سے کھیلنے کی بناءپر بی زیڈ یو لاہور کیمپس کو مستقل بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روزصوبائی وزیر زعیم قادری عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان سے استفسار کیا کہ زعیم قادری نے بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے سب کیمپس کی منظوری کی سمری کس اختیار کے تحت بھجوائی تھی جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے زعیم قادری کی جانب سے تحریری جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔عدالت نے زعیم حسین قادری کو وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی اور دئیے گئے اختیار کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے زعیم قادری کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ نیب ریفرنس میں بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی کے لاہور میں سب کیمپس کی منظوری دینے والوں کے نام کیوں شامل نہیں کئے گئے ۔عدالت نے احتساب عدالت کو بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس کے ریفرنس پر فیصلہ کرنے سے بھی تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں قائم یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی منظوری کا ریکارڈطلب کر تے ہوئے مزید سماعت 25جنوری تک ملتوی کر دی

مزید :

لاہور -