حکیموں کو ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو بھی طلب کرلیا

حکیموں کو ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو بھی طلب کرلیا
حکیموں کو ہراساں نہ کیا جائے ،عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر کو بھی طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے پنجاب ڈرگ ٹاسک فورس کو حکیموں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سیکرٹری صحت اور چیف ڈرگ انسپکٹر پنجاب سے 23 جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار الکبری دواخانہ کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل کا موقف تھا کہ حکیموں پر ڈرگ ایکٹ کا غیرقانونی طور پر نفاذ کیا جا رہا ہے، حالانکہ حکیموں پر نیشنل کونسل فار طب کے رولز کا نفاذ ہوتا ہے، لیکن اس کے باوجود ڈرگ ٹاسک فورس حکیموں کے مطب پر چھاپے مار کر انھیں غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے ، لہذا عدالت ڈرگ ٹاسک فورس کو حکیموں کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

مزید : لاہور