’ میں کافی عرصے سے ون ڈیزل کو ڈیٹ کر رہی ہوں‘، دیپیکا پاڈوکون نے ایسا اعتراف کرلیا کہ رنویر سنگھ کو ذرا بھی خوشی نہ ہوگی

’ میں کافی عرصے سے ون ڈیزل کو ڈیٹ کر رہی ہوں‘، دیپیکا پاڈوکون نے ایسا اعتراف ...
’ میں کافی عرصے سے ون ڈیزل کو ڈیٹ کر رہی ہوں‘، دیپیکا پاڈوکون نے ایسا اعتراف کرلیا کہ رنویر سنگھ کو ذرا بھی خوشی نہ ہوگی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون انڈیا میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی شاندار ڈیبیو کرچکی ہیں لیکن ان کا ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا شاید ان کے بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کیلئے خوشی کا باعث نہیں ہوگا کیونکہ دیپیکا نے ایک انٹرویو کے دوران ایسی بات کہہ دی ہے کہ رنویر سنگھ کو بے وفائی کا گمان ہونے لگے گا۔

ون ڈیزل میرے لئے شاہ رخ کا درجہ رکھتے ہیں: دیپیکا پڈوکون

تفصیلات کے مطابق ٹرپل ایکس : ریٹرن آف زینڈر کیج فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ون ڈیزل کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں لیکن یہ سب ان کے ذہن میں ہے ۔ دیپیکا کا کہنا تھا کہ اپنے ذہن میں تو میں ون ڈیزل کے ساتھ گھر بھی بسا چکی ہوں اور ہمارے کئی بچے بھی پیدا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا آڈیشن فاسٹ 7 کیلئے کیا گیا تھا لیکن اس میں مجھے کردار نہیں ملا لیکن اس آڈیشن کے ایک سال بعد مجھے کال آئی اور ون ڈیزل نے مجھے لاس اینجلس بلایا۔ راتوں رات میں ٹورانٹو سے لاس اینجلس پہنچی اور آدھی رات کو ون ڈیزل کے گھر پر ہمارا باقاعدہ فوٹو شوٹ ہوا جس کے بعد اسی فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں جس کا مطلب تھا کہ اس فلم کی ہیروئن میں ہی ہوں لیکن مجھے اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔ میں نے جب ون ڈیزل سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے لمبی خاموشی سے میری بات کا جواب دیا۔

بالی ووڈ کی وہ ہیروئن جس نے سب سے پہلے بکنی پہن کر فحاشی کی بنیاد رکھی

اپنے کیریئر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دیپیکا کا کہنا تھا کہ میرے والد پروفیشنل بیڈمنٹن پلیئر تھے اور اگر میں بھی پروفیشنل کھلاڑی بنتی تو انہیں زیادہ خوشی ہوتی لیکن انہوں نے ہمیشہ ہی کہا کہ اپنے دل کی سنو اور میں نے اپنے دل کی سنی۔ جب میں 16 سال کی تھی تو تب سے ہی مجھے لگتا تھا کہ مجھے اداکاری کرنی ہے ، جب میں نے اپنے والد سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

مزید : تفریح