مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کا ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ، لشکر طیبہ نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کا ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے کو ...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج کا ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ، لشکر طیبہ نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے ساتھ مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں تو آج ایک مرتبہ پھر قابض ہندوستانی فوج نے بانڈی پورہ میں ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے اور لشکر طیبہ کے معروف کمانڈر ابو معصب کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے،دوسری طرف مقبوضہ وادی میں انڈین فوج سے آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار’’ لشکر طیبہ‘‘ نے قابض فوج کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کی ظالم فوج کسی بھی نہتے کشمیری کو بے گناہ شہید کر کے کبھی ’’معروف کمانڈر‘‘ ظاہر کرتی ہے تو کبھی بے گناہ مارے جانے والے کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:بھارتی وزیر اعظم کا اوبامہ کو آخری ٹیلی فون،تعلقات بہتر بنانے پر شکریہ ادا کیا،مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں لگالیں

بھارتی نجی ٹی وی چینل’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پوری میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ کے چیف ذکی الرحمن لکھوی کے بھتیجے ابو معصب کو شہید کر دیا ،جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جسے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ معروف کمانڈر ابو معصب بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں چھپا ہوا ہے،سیکیورٹی اداروں نے مکمل تیاری کے بعد مشتبہ گھر کا محاصرہ کیا تو ابو معصب نے شدید فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکیورٹی ادارے ابو معصب کو شہید کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جس گھر میں ابو معصب چھپا ہوا تھا وہاں سے بڑی تعداد میں گولہ و بارود اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

ودسری طرف مقبوضہ وادی میں انڈین فوج سے آزادی کی جدوجہد میں برسرپیکار’’ لشکر طیبہ‘‘ نے قابض فوج کے بے بنیاد دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کی ظالم فوج کسی بھی نہتے کشمیری کو بے گناہ شہید کر کے کبھی ’’معروف کمانڈر‘‘ ظاہر کرتی ہے تو کبھی بے گناہ مارے جانے والے کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے ،اس طرح کے جھوٹے پراپیگنڈے سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ۔ترجمان لشکر طیبہ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری اپنی آزادی کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دیں گے لیکن مودی سرکار کے تسلط کو تسلیم نہیں کریں گے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں