وائس چانسلرز تقرر کیس ، ہائی کورٹ نے سرچ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

وائس چانسلرز تقرر کیس ، ہائی کورٹ نے سرچ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی
وائس چانسلرز تقرر کیس ، ہائی کورٹ نے سرچ کمیٹیوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمشنز سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے کہ کیاسرچ کمیٹیاں لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے دیئے گئے راہنما اصولوں پر عمل درآمد کررہی ہے اور یہ کہ سرچ کمیٹیوں نے وائس چانسلرز کی سفارشا ت کے لئے کیا معیار مقرر کررکھا ہے اور اس سلسلے میں کن قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے ۔عدالت نے یہ نکات ہائر ایجوکیشن کمشن پنجاب کے نمائندے کے غیر تسلی بخش جواب پیش کئے جانے کے بعد اٹھائے ،عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے 23جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے ۔عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے 4یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے تقرر کو کالعدم کردیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت اور متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کررکھی ہیں جن کی یہ ڈویژن بنچ سماعت کررہا ہے ۔

مزید : لاہور