آئندہ جوا ءنہ کھیلنے کا عہد کرنے پرعدالت نے مجرموں کو سزا میں رعایت دے دی ،جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دیا

آئندہ جوا ءنہ کھیلنے کا عہد کرنے پرعدالت نے مجرموں کو سزا میں رعایت دے دی ...
آئندہ جوا ءنہ کھیلنے کا عہد کرنے پرعدالت نے مجرموں کو سزا میں رعایت دے دی ،جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دیا

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرچی جوا کے مقدمہ میں ملوث 4جواریوںکے اعتراف جرم پرانہیںآئندہ جوا نہ کھیلنے کے عہد پر ملزموں کو معمولی جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ملزموں اشتیاق، غلام محی الدین، شفیق اور عامر کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، ہربنس پورہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ اشتیاق سمیت چاروں ملزم ہربنس پورہ کے علاقہ میں پرچی جواءکھیل رہے تھے جنہیں پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 11ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کی لہٰذا ملزموں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ملزموں نے عدالت میں آئندہ جواءنہ کھیلنے کا عہد کرتے ہوئے استدعا کی کہ انہیں بری کر دیا جائے، جس پرعدالت نے نرمی اختیار کرتے ہوئے چاروں ملزموں پر پانچ سو روپے فی کس جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

مزید : لاہور